حسین امیر عبداللہیان نے آج اپنے ہم منصب 'شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے نام سے ایک پیغام میں صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہاس خبر سن کر غمزدہ اور متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب ممالک کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان آج 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اپنے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کے انتقال کے بعد 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے وہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16 ویں حکمران تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ