19 مارچ، 2022، 9:53 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84690273
T T
0 Persons

لیبلز

صدر الاسد کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

19 مارچ، 2022، 9:53 AM
News ID: 84690273
صدر الاسد کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

تہران، ارنا- شام کے صدر نے خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ طویل عرصے تک تعلقات منقطع کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی۔

بشار الاسد نے جمعہ کے روز اس دورے کے موقع پر اماراتی حکمران محمد بن راشد آل مکتوم اور دبئی کے نائب صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے افق بالخصوص معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
بن راشد نے شام اور اس کے عوام کے لیے سلامتی اور امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پورے خطے میں استحکام اور خوشحالی پھیلے گی۔
اس دورے میں صدر الاسد نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید سے بھی ملاقات کی۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد، نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری اور صدارتی امور کے وزیر منصور عزام متحدہ عرب امارات کے دورے میں صدر الاسد کے ہمراہ تھے جو خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ طویل عرصے سے تعلقات کی خرابی کے بعد ہوا تھا۔
یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کے شام کے دورے کے کئی ماہ بعد ہوا اور الاسد کو اس ملک کے دورے کی دعوت پیش کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .