30 اگست، 2017، 3:46 PM
News ID: 3512283
T T
0 Persons
نائب ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر کیساتھ ملاقات/ اہم امور پر بات چیت

دمشق، 30 اگست، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے شامی صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

تفصيلات كے مطابق 'حسين جابري انصاري' نے بدھ كے روز شامي دارالحكومت دمشق ميں صدر 'بشار الاسد' كے ساتھ ملاقات ميں شام اور علاقے كي تبديليوں اور دہشتگردوں سے مقابلہ كرنے كے حوالے سے دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے پر تبادلہ خيال كيا.

ياد رہے كہ نائب ايراني وزير خارجہ برائے عرب اور افريقي امور شام امن مذاكرات سميت تازہ ترين خطي اور عالمي تبديليوں كے حوالے سے مذاكرات كے لئے شامي دارالحكومت 'دمشق' كا دورہ كررہے ہيں.

اس دورے كے دوران جابري انصاري اعلي شامي حكام كے ساتھ ملاقاتيں كركے اور عنقريب قازقستان كے دارالحكومت آستانہ ميں بين الاقوامي شامي امن مذاكرات كے نئے دور كے آغاز پر تبادلہ خيال كريں گے.

9393*274**