امریکہ افغانستان میں نسلی مذہبی اختلاف کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کو افغانستان میں فرقہ وارانہ انتشار کے بیج بونے کے لیے استعمال کر رہا ہے تاکہ اس ملک کے مظلوم عوام کو ایک بے مثال بحران میں ڈالا جا سکے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے المناک واقعات اور عدم تحفظ کے حوالے سے امریکہ ایک دہشت گرد گروہ (داعش) کو افغانستان میں فرقہ وارانہ تفرقہ اور عدم استحکام کے بیج بونے کے لیے استعمال کر رہا ہے تاکہ اس ملک کے مظلوم عوام کو ایک بے مثال بحران میں ڈالا جا سکے۔
قالیباف نے کہا کہ امریکہ اس طرح کابل میں قائم حکومت سے تاوان کا مطالبہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان کی حکومت ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اس سلسلے میں، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایک جامع حکومت کی تشکیل جو افغانستان میں تمام نسلی گروہوں کی نمائندگی کرتی ہے، اس ملک میں پائیدار سلامتی کو یقینی بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اولین ضروریات میں سے ایک ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .