قائد انقلاب نے کچھ قیدیوں کی سزاؤوں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی

تہران، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے عیدالفطر کی آمد کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1542 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ نے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 1542 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ علامہ "غلامحسین محسنی اژہ ای" کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .