10 فروری، 2022، 8:37 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84646799
T T
0 Persons
قائد انقلاب نے کچھ قیدیوں کی سزاؤوں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی

تہران، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی فتح کی 43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 3 ہزار 388 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 3 ہزار 388 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ علامہ "غلامحسین محسنی اژہ ای" کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .