نئی عراقی پارلیمنٹ تہران- بغداد تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ایک مضبوط حکومت کے قائم ہوتے ہی نئی عراقی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہو جائے گا اور نئی عراقی پارلیمنٹ ماضی کی طرح ایران اور عراق کے اقتصادی اور سماجی تعاون میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز بدھ کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی اسپیکر "محمد الحلبوسی" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان ہزاروں سالہ دوستی اور ہمسائیگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی جامع ترقی کے لیے سنجیدہ عزم ہے اور کوئی بھی عنصر ایران اور عراق کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات میں خلل نہیں ڈال سکتا۔ ؛ ہم ایک دوسرے کے مشکل وقت میں دوست ہیں۔

ایرانی صدر مملکت نے ایران اور عراقی پارلیمنٹ کے درمیان  مطلوبہ سطح کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ پڑوسی ممالک اور خطے کے ساتھ پارلیمانی تعاون کو وسعت دینے کی جگہ ہو سکتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں آپ اور عراقی پارلیمنٹ کی کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کرے گا۔

صدر رئیسی عراق میں مختلف فرقوں اور نسلی گروہوں کے ہم آہنگی اور اتحاد کو ملک کی کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ مذاہب اور نسلوں کے درمیان یا ان کے اندر تفرقہ پیدا کرنا دشمن کو گھسنے اور ملکوں کے مفادات کو قربان کرنے کا سبب بنے گا۔

انہوں نے  اس امید کا اظہار کرلیا کہ عراقی پارلیمنٹ ایسے عوامل کی تشکیل کو روکنے کے لیے ضروری قوانین منظور کرے گی جو پڑوسیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور خطے کے استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔

دراین اثنا عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ہم یہاں دونوں قوموں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دینے کے لیے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے وفد کے ارکان مختلف نسلوں، مذاہب اور گروہوں کے نمائندے ہیں اور ان کی موجودگی کا مطلب ایران کے ساتھ دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام عراقیوں کی دلچسپی کا اظہار ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک مشکل سالوں سے گزرے ہیں اور ہمیں اپنی قوموں کے لیے ایک مختلف مستقبل بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، اور میں مشکل اور امن کے وقت میں ایران اور عراق کو دوست بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .