ایرانی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے عالمی مقابلوں میں 9 رنگے برنگے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ایرانی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 رنگے برنگے تغمےجیت لیے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، 12 ویں عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ  مقابلوں کا 20 اپریل کو جنوبی کوریا کے شہر گویانگ میں انعقاد کی گیا جس میں 63 ممالک سے 760 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے خواتین اور مردوں کے دونوں حصوں میں 13 تائیکوانڈو کھیلاڑیوں بشمول " فاطمہ سلمانی زادہ"، "مرجان سلحشوری"ؤ "آتوسا فرہمند"، "ساناز تقی پور"، "شیما نساجی"، "امیر علی علیزادہ"، "یاسین زندی"، "علی سلمانی"، "محمد تقی حاتمی"، "نادر خدامرادی"، "ہادی ترکاشوند"، "علی نادعلی" اور حسین بہشتی" کی شرکت سے حصہ لیا تھا۔

ایرانی کھیلاڑیوں نے ان مقابلوں میں اپنی مکمل مہرات کا جوہر دیکھاتے ہوئے یک طلائی، 4 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

مقابلوں کے اس دور کے اختتام پر ایرانی تائیکوانڈوکی قومی ٹیم جو گزشتہ دور کے مقابلے میں 9 قومی شرٹس کم کے ساتھ عالمی مقابلوں میں گئی تھی، نے ایک سونے، 4 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت کر تمغے ٹیبل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے 20 طلائی، 6 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیتے۔ چائنیز تائپے 4 طلائی، 8 چاندی اور 7 کانسی کے ساتھ، امریکہ 3 سونے، 8 چاندی اور 16 کانسی کے ساتھ، سپین 3 سونے، 1 چاندی اور 4 کانسی کے ساتھ بالترتیب پہلے سے چوتھے نمبر پر رہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .