17 اپریل، 2022، 7:13 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84719782
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی خواتین کی والی بال کھیلاڑیوں نے اطالوی ٹیم کو شکست دے دی

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی والی بال ٹیم نے کورناکیا کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں اٹلی کے نمائندے کو شکست دے دی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی لڑکوں اور لڑکیوں کی والی بال ٹیمیوں کو اٹلی میں منعقدہ کورکناکیا کپ میں حصہ لینے کیلئے بھیجا گیا۔

ان مقابلوں کا 17 اپریل کو اٹلی کے شہر پورڈینون میں آغاز کیا گیا اور ایرانی لڑکیوں کی نوجوانوں کی والی بال ٹیم، آج گروپ مرحلے میں اپنے تیسرے اور آخری میچ میں اٹلی کی ڈومو ویپ پورسیا کے خلاف میدان میں اترگئی۔

ایران کی نوجوان لڑکیوں نے اٹلی کی ٹیم کو 25-7، 25-20 اور 25-19 کے نتیجے سے سے شکست دی اور ایک جیت اور دو شکستوں کے ساتھ چوتھے گروپ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگئی۔

کورناکیا کپ کے گروپ مرحلے کے میچ ختم ہو گئے ہیں اور ایرانی لڑکیوں کی نوجوان ٹیم آج شام کو کوارٹر فائنل میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اطالوی کورناکیا کپ کے سیمی فائنل اور فائنل مرحلے کا کل بروز پیر کو انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .