حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز فواد حسین اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور یمن، افغانستان، شام اور یوکرین کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے سرحدی گزرگاہوں میں کاروباری تبادلے کی سہولت فراہم کرنے، ایران اور عراق کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرانزٹ اور بصرہ شلمچہ ریلوے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا جو دونوں ممالک کو ملاتا ہے۔
انہوں نے ایرانی مسافروں کو زمینی راستوں کے ذریعے عراقی مقدس شہروں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی سرحدوں سے امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور دہشت گرد اور علیحدگی پسند عناصر کی دھمکیوں کو قبول نہیں کر سکتا۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بغداد خطے میں امن کے قیام اور مذاکرات کو مضبوط بنانے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
فواد حسین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عراقی اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف خطرے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے، کیونکہ ایران اور عراق کی سلامتی ایک دوسرے پر منحصر ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کی میزبانی کی۔
متعلقہ خبریں
-
ایران فریب کاریوں کے آگے جھکنے نہیں دے گا: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات میں طاقت اور دھمکیوں کا سہارا…
-
ایران نے ہمیشہ عراق میں ایک مضبوط پارلیمنٹ اور حکومت کے قیام کی حمایت کی ہے:صدر رئیسی
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے عراق میں پرامن اور محفوظ پارلیمانی انتخابات پر اطمینان کا…
آپ کا تبصرہ