ایران کے منجمد کیے گئے سات ارب ڈالر کے اثاثوں کی رہائی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ منجمد ایرانی اثاثوں میں سے سات ارب ڈالر کے اجراء کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران اور بعض ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بارے میں ارنا نیوز ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں کی تائید کرتے ہوئے ایران کے منجمد اثاثوں کے ایک بڑے حصے کو جاری کرنے اور اس پر معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری فریم ورک کی تعریف کا اعلان کیا۔
خطیب زادہ نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی علاقائی عہدیدار کل منگل کو تہران کا دورہ کرے گا تاکہ ایران کی منجمد کرنسیوں میں سے 7 بلین ڈالر جاری کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم چند ہفتوں میں بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے ایران کے کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی، جس کا طریقہ کار برطانیہ کے ساتھ حال ہی میں طے شدہ فریم ورک جیسا ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .