6 اکتوبر، 2021، 3:23 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84495397
T T
0 Persons
ایران سے تجارتی حجم میں 42 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے: روسی وزیر خارجہ

ماسکو، ارنا- روسی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران، کہا ہے کہ ایران اور روس کے تجارتی حجم میں 42 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "سرگئی لاوروف" نے آج بروز بدھ کو "حسین امیر عبداللہیان" سے ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران، تجارتی تعلقات سمیت اسپوٹنک وی ویکسین کی پیداواری کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود، ایران سے تجارتی تعلقات میں 42 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق اختلافات کو حل کرنے کا طریقہ قرارداد 2231 کا نفاذ ہے اور ہم امریکہ اور مغرب کے من مانی اصولوں اور دوسروں پر تسلط جیسی باتوں کو نہیں مانتے ہیں۔

لاوروف نے افغان تبدیلیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو علاقائی خطرے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے اور دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا خطرہ بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے ایران میں افغان مہاجرین کی بڑی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ملین افغان مہاجرین کی میزبانی میں ایران کی جانب سے مثبت شراکت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ ہم آستانہ امن عمل کے فریم ورک کے اندر ایران اور ترکی سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے قفقاز میں ہونے والی تبدیلوں سے متعلق کہا کہ ہم نے بارہا اپنا موقف بیان کیا ہے؛ روس نے ایک سال قبل ناگورنو کاراباخ میں جنگ روک دی۔

انہوں نے مزید کہا آج ہم نے اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کی اور تجویز دی گئی کہ تین قفقاز ممالک (آذربائیجان، آرمینیا اور ترکمانستان) 3 + 3 گروپ کے فریم ورک کے اندر ایران، روس اور ترکی کے ساتھ مذاکرات کریں؛ اس تجویز کو مثبت قرار دیا گیا۔

روس کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک خطے کے جیو پولیٹکس کو تبدیل کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا۔

در این اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی مسائل پر تہران اور ماسکو کے قریبی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعاون کی دستاویز جلد تیار کی جائے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .