ایران میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد 147 ملین سے زائد ڈوز تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد 147 ملین و 435 ہزار و 574 ڈوز تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، انجکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل میں سے 64 ملین پانچ ہزار و98 افراد نے پہلی خوراک،57 ملین 27 ہزار و 341 افراد نے دوسری خوراک اور 26 ملین 403 ہزار و135 افراد نے تیسری خوراک لگوالی ہے۔
نیز محکمہ صحت کے مطابق، آج بروز بدھ کو کورونا سے متاثرہ 44 افراد انتقال کر گئے۔ اور اب تک ملک میں کورونا وبا کی شرح اموات 140 ہزار 451 افراد تک بڑھ گئی۔
اس کے علاوہ ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 7 ملین 180 ہزار و 8 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 6 ملین 900 ہزار و97 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 49 ملین 779 ہزار و243 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
نیز محکمہ صحت کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 483 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپٹالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .