ایران میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد 117 ملین ڈوز تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد 117 ملین ڈوز تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، انجکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل میں سے 59 ملین 592 ہزار افراد نے پہلی خوراک،51 ملین 402 ہزار افراد نے دوسری خوراک اور 6 ملین 344 ہزار افراد نے تیسری خوراک لگوالی ہے۔

نیز محکمہ صحت کے مطابق، آج بروز پیر کو کورونا سے متاثرہ مزید 34 افراد انتقال کر گئے۔ اور اب تک ملک میں کورونا وبا کی شرح اموات 131 ہزار 343 افراد تک بڑھ گئی۔

اس کے علاوہ ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 6 ملین 186 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 6 ملین 28 ہزار صحتیاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 41 ملین 592 ہزار کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیز محکمہ صحت کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 2 ہزار 766 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپٹالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha