ایران میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد 126 ملین سے زائد ڈوز تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک میں انجیکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل تعداد 126 ملین و 401 ہزار و 975 ڈوز تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، انجکشن کی گئی کورونا ویکسین کی کل میں سے 60 ملین 350 ہزار و685 افراد نے پہلی خوراک،53 ملین 195 ہزار و 312 افراد نے دوسری خوراک اور 12 ملین 855 ہزار و978 افراد نے تیسری خوراک لگوالی ہے۔
نیز محکمہ صحت کے مطابق، آج بروز پیر کو کورونا سے متاثرہ 20 افراد انتقال کر گئے۔ اور اب تک ملک میں کورونا وبا کی شرح اموات 132 ہزار 95 افراد تک بڑھ گئی۔
اس کے علاوہ ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 6 ملین 224 ہزار و 196 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 6 ملین 66 ہزار و819 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 43 ملین 499 ہزار و337 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
نیز محکمہ صحت کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 313 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپٹالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha