ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، 22 سے 23 دسمبر تک ملک میں مزید 1932 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 311 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اسی رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں مجموعی طور پر 6 ملین 179 ہزار 817 افراد کوورنا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 51 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے اور اب تک مجموعی طور پر ایران میں کورونا کی شرح اموات 131 ہزار 262 تک بڑھ گئی ہے۔
نیز اب تک کورونا سے متاثرہ 6 ملین 19 ہزار 343 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔
نیز اب تک 59 ملین 385 ہزار 982 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک، 50 ملین 897 ہزار 915 افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک اور 4 ملین 965 ہزار 334 افراد نے ویکسین کی تیسری خوارک لگوالی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 115 ملین 249 ہزار 231 ویکسین کی خوارکیں لگائی گئی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ