فیفا نے ورلڈ کپ سے ایران کے باہر ہونے کے امکان کو مسترد کردیا

تہران، ارنا - بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن ' فیفا' کے صدر نے ایک بار پھر 2022 کے ورلڈ کپ سے ایران کے باہر ہونے کے امکان اور اس کی جگہ اٹلی کی ٹیم کی شمولیت کو مسترد کردیا۔

بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن ' فیفا' کے صدر گیانی انفانٹینو نے ایک بار پھر 2022 کے ورلڈ کپ سے ایران کے باہر ہونے کے امکان اور اس کی جگہ اٹلی کی ٹیم کی شمولیت کو مسترد کردیا۔

امام رضا (ع) اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعات اور مشہد اسٹیڈیم میں خواتین کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے 2022 کے ورلڈ کپ میں ایران کے باہر ہونے کی افواہوں کے پھیلنے کے بعد یہ خبر شائع ہوئی کہ اطالوی قومی ٹیم ایران کی جگہ لے لی گئی ہے۔

تاہم، فیفا کی ایگزیکٹو ممبر ایویلینا کرسٹیلن کی جانب سے ان رپورٹس کو مسترد کرنے کے بعد، دوحہ کا سفر کرنے کے لیے اطالوی ٹیم کے شائقین کی امید دم توڑ گئی۔

اور اب گیانی انفانٹینو نے اسی نقطہ نظر کے بعد قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایران کے بجائے اطالوی قومی ٹیم کی شمولیت کے امکان کو رد کر دیا اور اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ برائے مہربانی مذاق نہ رکھیں/ آئیے سنجیدہ رہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .