3 اپریل، 2022، 2:23 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84703780
T T
0 Persons

لیبلز

انٹونیو گوٹرش کی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو

تہران، ارنا - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں یمن میں جنگ بندی اور ویانا مذاکرات کے بارے میں بات چیت کی۔

انٹونیو گوٹرش نے آج بروز اتوار ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران یمنی جنگ بندی اور ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے آغاز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں جنگ بندی کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشترکہ کامیابی اور فتح ہے جو تمام فریقین کی کوششوں کے نتیجے سے حاصل ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اب یمن میں امن و استحکام کے لیے بنیادی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یمنی جنگ بندی کے ساتھ یمنی عوام کا مکمل محاصرہ ختم ہوجائے گآ۔

ہمارے وزیر خارجہ نے یمنی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے یمن کے بحران کے حل اور اس ملک میں جنگ کے خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ جنگ بندی کے ساتھ ساتھ یمنی عوام کا مکمل محاصرہ ختم ہوجائے۔

ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مسٹر گرنڈ برگ کےعلاقائی دورے کا بھی خیرمقدم کرنے کےساتھ ساتھ یمن کے بارے میں دو الگ الگ بیانات جاری کرنے کے لیے سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا حوالہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن یمن پر سعودی حملوں کو نظرانداز کرنے کےساتھ نیشنل سالویشن حکومت کی مذمت کیلیے ایک اور ایک جانبہ بیان غیر تعمیری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا میں ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں کہا کہ ہم مذاکرات میں ایک معاہدے کے قریب ہیں اور ہم نے باقی مسائل پر اپنی تجاویز یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے کے ذریعے امریکی فریق کو پیش کی ہیں اور اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ویانا میں ہونے والے اہم مذاکرات کی اہمیت پر زور  دیتےہوئے امید ظاہر کی کہ فریقین جلد از جلد کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن قائم کرنے اور انساندوستانہ اقدامات کے مقصد کے ساتھ "رمضان یکجہتی" کے نام سے ایک پروگرام کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فریقین نے افغانستان اور یوکرین سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .