تہران- اسلام آباد نے سرحدی منڈیوں کے معاہدے کے نفاذ پر زور دیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں سرحدی منڈیوں کے معاہدے پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے چین میں منعقدہ افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

"حسین امیر عبداللہیان" اور "محمود قریشی" نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات میں اضافے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے رواں سال کے دوران، اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے اور جلد از جلد اقتصادی تعاون پر مشترکہ کمیشن کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

نیز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں سرحدی منڈیوں کے معاہدے پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے بین الاقوامی تعاون کی حمایتافغانستان کے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے  کیلئے کچھ فیصلوں کی سست رفتاری پر خدشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کی گورننگ باڈی تمام سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں عوام کی حقیقی ضروریات پر سنجیدگی سے توجہ دے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے بھی لڑکیوں کی تعلیم سے محرومی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے طالبان کی حکمران جماعت کو عوام اور بین الاقوامی جواز سے دور کر دیا ہے۔

در این اثنا؛ امیر عبداللہیان نے جوہری معاہدے کی بحالی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے باقی دیگر مسائل کے حل کو امریکی فیصلے پر منحصر قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جنگ کی روک تھام، موجودہ صورتحال سے نکالنے اور یوکرائنی عوام کی انسانہ دوستانہ حمایت کی سفارتکاری کوششوں کی وضاحت کی جس کو پاکستانی وزیر خارجہ نے سراہا۔

واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان کل بروز منگل کو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں حصہ لینے کیلئے  چین کے مشرقی صوبہ انہوئی  میں واقع شہر تونشی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان پڑوسی ممالک کے تیسرے اجلاس کا چین کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس 27 اکتوبر 2021 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا۔

نیز افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا پہلے اجلاس ورچوئل طور پر کا 8 ستمبر 2021 کو اسلام آباد کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا؛ اس اجلاس میں ایران، چین، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے حصہ لیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .