ایران اور چین نے افغان عوام کی آزادی، قومی اتحاد اور حقوق کی حمایت پر زور دیا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور چین نے افغان عوام کی آزادی، قومی اتحاد اور حقوق کی حمایت پر زور دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے بدھ کی صبح کو چین کی آمد کے موقع پر ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ چین میں افغان پڑوسی ممالک کے وزارئے خارجہ کے اجلاس میں حصہ لینے پر خوش ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری کی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران اور چین آزادی، قومی اتحاد اور عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت پر زور دیتے ہیں اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ایک مستحکم، ترقی یافتہ اور باہم مربوط افغانستان کی امید رکھتے ہیں۔

 واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان کل بروز منگل کو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں حصہ لینے کیلئے  چین کے مشرقی صوبہ انہوئی  میں واقع شہر تونشی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان پڑوسی ممالک کے تیسرے اجلاس کا چین کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس 27 اکتوبر 2021 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا۔

نیز افغان پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس ورچوئل طور پر کا 8 ستمبر 2021 کو اسلام آباد کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا؛ اس اجلاس میں ایران، چین، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے حصہ لیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .