مغربی کارون کے مشترکہ آئل فیلڈز کے فروع کیلیے 8 بلین ڈالر منصوبے کی تجویز

تہران، ارنا -  ایرانی قومی آئل کمپنی کے مینجنگ دائریکٹر نے مغربی کارون کے مشترکہ آئل فیلڈز کے فروع کیلیے 8 بلین ڈالر منصوبے کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں میں سے ایک ایرانی کمپنیوں کا ایک کنسورشیم کی تشکیل کیساتھ جنوبی آزادگان آئل فیلڈ کے فیز 2 کا فروغ ہے             ۔

یہ بات محسن خجستہ مہر نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 1400 کی دوسری ششماہی اور 13ویں حکومت کے پہلے مہینوں میں تیل کی صنعت میں صحیح اور حقیقت پسندانہ تفہیم کی وجہ سے ملک کے آئل اینڈ گیس فیلڈز کو ترقی دینے کیلیے کچھ فیصلے کئے گئےجن فیصلوں کا مقصد مشترکہ آئل اینڈ گیس فیلڈز کے نا مکمل منصوبوں کو تیز کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیرہویں حکومت کی دوسری ترجیح نئے معاہدوں کا نفاذ تھا جس اقدام مشترکہ فیلڈز کی ترقی اور پیداوار کے لیے بہت اہم تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تیسرے اقدام میں ترقی یافتہ فیلڈز کی پیداوار میں اضافہ کرنا شامل تھا۔

خجستہ مہر نے بتایا کہ تیرہویں حکومت کے پہلے سات مہینوں میں جنوبی آزادگان کے مشترکہ فیلڈ سے پیداوار میں اضافہ ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جنوبی آزادگان فیلڈ کے دوسرے فیز کی ترقی کی منظوری دی ہے اور ان منصوبوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہم ایک کنسورشیم کی تشکیل کے ساتھ ان مشترکہ آئل فیلڈ کی ترقی کیلیے ایرانی کمپنیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً ملک کے تیل اور گیس فیلڈز کو ترقی دینے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے استعمال کر سکتے ہیں۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNA     URDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .