10 جولائی، 2017، 7:04 PM
News ID: 3474443
T T
0 Persons
عراق کے ساتھ مشترکہ تیل میدان کے فروغ کیلئے 21.5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ہے: ایران

تہران - ارنا - ایران کی انجینئرنگ اور تیل ترقی کمپنی کے منجینگ ڈائریکٹر نے اس سال کے آخر تک ملک کے مغربی تیل میدانوں کی پیداواری شرح میں 368000 بیرل تک اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ مشترکہ تیل میدانوں کے فروغ کے لئے 21.5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ہے.

یہ بات 'سیدنورالدین شهنازی زاده' نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ملک کی مغربی تیل فیلڈز کی تازہ ترین ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ فی الحال آزادگان کی آئل فیلڈ کی پیداوار کی شرح روزانہ 83 ہزار بیرل تیل ہے اور رواں سال کے آخر تک اس کی پیداوار میں 140 بیرل تیل تک اضافہ کیا جائے گا.

شهنازی زاده نے کہا کہ آزادگان کي مشترکہ آئل فيلڈ کے بین الاقوامی ٹینڈر کے انعقاد کے لیے معروف کمپنیوں سےر مذاکرات کئے گئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایران کے مغربی تیل میدانوں کی توسیع سے اس خطے کی تیل پیداوار کی شرح میں 10 لاکھ اور 330 ہزار بیرل تیل کا اضافہ دیکھنے میں آئے گا.

انہوں نے کہا کہ ایران کی جنوبی یاران آئل فیلڈ کی پیداوار اب روزانہ 10 ہزار بیرل تیل ہے اور رواں سال کے آخر تک جس کی پیداوار 25 ہزار بیرل تیل تک پہنچ جائے گی.

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایران کے جنوبی یاران اور شمالی یاران تیل میدان ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی تیل اور گیس 'پرشیا' کمپنی کی جانب سے جنوبی یاران اور شمالی یاران کے تیل میدانوں کا ترقیاتی منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق ان میدانوں کی پیداوار کی شرح روزانہ 80 ہزار بیرل تیل بڑھ جائے گی.

انہوں نے بتایا کہ ایران کی شمالی آزادگان آئل فیلڈ کی پیداوار کی شرح 75 ہزار بیرل تیل تک پہنـچ گئی ہے اور ایران نے اب تک ان تیل میدانوں سے تقریبا 1.5 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے جبکہ ان کی توسیع کے لیے 2.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کئی گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کی یادآوران تیل فیلڈ کی پیداوار کی شرح 65 ہزار بیرل تیل تک پہنـچ گئی ہے اور ان میدانوں کی ترقی کے لیے 2.9 ارب ڈالر سرمایہ کاری کئی گئی ہے جبکہ اب تک ان میدانوں سے تقریبا 3.4 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کئی گئی ہے.

شهنازی زاده نے کہا کہ ایران کی جنوبی آزادگان فیلڈ کی پیداوار کی شرح 83 ہزار بیرل تیل تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایران نے اب تک ان تیل میدانوں سے تقریبا 1.2 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے.

9410٭274٭٭