سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ بنگلہ دیش کے قومی دن کی مناسبت سے بنگلہ دیش کے صدر ' محمد عبدالحمید ' اور وزير اعظم محترمہ خاتون 'شیخ حسینہ واجد' کے نام الگ الگ پیغامات میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور تعمیری تعاون کو پہلے سے کہیں زیادہ فروغ دیا جانا چاہیے۔
صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں بنگلہ دیش کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNA URDU1
آپ کا تبصرہ