18 مارچ، 2022، 8:14 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84689426
T T
0 Persons

لیبلز

برطانیہ، پولینڈ میں فضائی دفاعی نظام تعینات کرے گا

تہران - ارنا - برطانوی وزیر دفاع نےکہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین پر روسی حملے کے ردعمل میں پولینڈ میں اسکائی سیبر ایئر ڈیفنس سسٹم تعینات کرے گا۔

روسی ٹیلی ویژن نیٹ ورک رشاتودی کی ویب سائٹ کے مطابق بین والیس نے جمعرات کے روز کہا کہ ہم درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی ایئر میزائل سسٹم 'اسکائی سیبر' کو ایک سو اہلکاروں کے ساتھ پولینڈ میں تعینات کریں گے۔

انہوں نے اپنے پولینڈ کے ہم منصب کے ساتھ وارسا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ اقدام پولینڈ کو روسی حملے کی صورت میں اپنی فضائی حدود کے تحفظ میں مدد کرے گا۔

برطانیہ پولینڈ میں فضائی دفاعی میزائل سسٹم تعینات کر رہا ہے۔

پولینڈ کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس ماہ 350 برطانوی فوجی اہلکار پولینڈ پہنچے ہیں۔ پولینڈ کے 100 فوجی انجینئرز کو گزشتہ سال پولش -بیلاروسی سرحد پر بھیجا گیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .