یہ بات سمیہ موسوی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا اور ایشیا میں خواتین سنوکر کھلاڑیوں کی حمایت کے لیے ایشین کنفیڈریشن میں خواتین کے کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جس کی تشکیل میڈلز اور پوزیشن کے حصول کی طرف ایک قدم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک کی خواتین سنوکر کھلاڑیوں نے 1 سے 6 مارچ تک بیک وقت قطری شہر دوحہ میں منعقدہ دو ایونٹس(ایشین چیمپئن شپ اور ورلڈ چیمپئن شپ) میں حصہ لیا۔
موسوی نے بتایا کہ دنیا کے بہترین سنوکر کھیلاڑی ایشیا میں ہیں ٹھائی لینڈ، بھارت، منگولیا اور بیلجم بالترتیب اس کھیل کی بہتریں پوزیشنوں پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی کھیلاڑیوں نے دونوں مقابلوں میں کچھ تمغے اور پوزیشن حاصل نہیں کی لیکن اس کے باوجود ایرانی تیم کی کارکردگی تسلی بخش تھی۔
سمیہ موسوی نے کہا کہ عالمی چیمپیئن شپ میں بیلجیئم، تھائی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں نے ترتیب میں پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ