5 مارچ، 2022، 2:57 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84671778
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی سنوکر کھیلاڑی کی ویلز کی ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی

تہران، ارنا - ایرانی سنوکر قومی ٹیم کے کھیلاڑی 'حسین وفایی نے ویلز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

ویلز کی فری سنوکر ٹورنامنٹ 28 فروری سے 6 مارچ تک ویلز کے شہر نیو پورٹ میں منعقد ہوگی۔

ایرانی سنوکر کھیلاڑی نے گزشتہ رات ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں چینی حریف کے خلاف ایک اہم میچ کھیلا اور سب سے پہلے وہ اپنے حریف سے 4 پوائنٹس پیچھے تھے لیکن وہ 4-5 کے نتیجے کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

وفایی آج بروز ہفتہ 16:30 بجے عالمی اسنوکر چیمپیئن 'جاد ٹرامپ' کے خلاف کھیلے گا۔

ہماری قومی سنوکر ٹیم کے کھیلاڑی نے اس مقابلے کے پہلے مرحلے میں 4-3کے نتیجے کے ساتھ "رابی ویلیامز" کو اور پھر "جک جونز" کو 4-0 کے نتیجے کے ساتھ اور "رایان دی" کو 4-3 کے نتیجے کے ساتھ ہرا دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .