رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ ڈاکٹر سید "ابراہیم رئیسی" نے نو منختب آرمینیائی صدر واہاگن خاچاطوریان کے نام میں ایک پیغام میں ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ تین دہائیوں کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات اور دوستانہ رابطے کو فریقین کے اعلیٰ ترین مفادات اور امن، استحکام اور سلامتی کی مضبوطی کیلئے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعلقات کو وسعت اور فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط اور قابل اعتماد بنیاد قرار دیا۔
صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی رضامندی اور کوششوں کی روشنی میں تعلقات کے نئے باب میں داخل ہوجائیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ