IRGC بحریہ کے کمانڈر: ہمارے میزائل لانچ کرنے والے جہازوں کی رفتار 116 ناٹ تک پہنچ گئی ہے

بندر عباس - ارنا – سپاہ سپاسداران انقلاب اسلامی ایران ( IRGC) کی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس نیشنل ڈے کی تقریب میں کہا کہ ہم نے میزائل لانچ کرنے والا ایسا جہاز بنالیا ہے جس کی رفتار 116 ناٹ ہے (زمینی 215 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر) اور تمام تکنیکی اور خصوصی ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں۔

بدھ  کے روز خلیج فارس نیشنل ڈے کی تقریب میں IRGC ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے تقریر میں کہا کہ ہم اپنے بحری جہاز، میزائل، ڈرون اور آبدوزیں بنانے میں خود کفیل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم خلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

IRGC فورس کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب سے قبل ہم مچھلی پکڑنے والی ایک چھوٹی کشتی بھی نہیں بنا سکتے تھے، اور ایک امریکی کمپنی ہمارے لیے یہ کام کرتی تھی، لیکن اب ہم نے شہید سلیمانی نامی جہاز کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ خود بنایا ہے جو بغیر رکے 5 ہزار ناٹیکل میل تک سفر کر سکتا ہے۔

30 اپریل پرتغالیوں کی قیادت میں عالمی استکبار کی ایرانی جرنیلوں کے ہاتھوں شکست اورخلیج فارس کے جزیروں سے نکالے جانے کا دن ہے، جسے خلیج فارس نیشنل ڈے کے نام سے منایا جاتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .