رپورٹ کے مطابق، آرمینیائی ویب سائٹ نیوز نے آج یریوان سے اطلاع دی ہے کہ "جاثلیق گارگین II" نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر "آرمینیا-ایران: ماضی اور حال کی تاریخ" کے عنوان کے تحت بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کو ایک پیغام بھیجا ہے۔
اس مذہبی شخصیت نے ایران اور آرمینیا کے تعلقات کو دو مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان اچھے ہمسائہ ہونے کی علامت قرار دیتے ہوئے آرمینیا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کو لوگوں کے حقوق کیخلاف وزری کرنے والی، دوہرے معیار کی دنیا میں چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔
گارگین II نے ایران اور آرمینیا کے درمیان قریبی ثقافتی تعلقات کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث قرار دیتے ہوئے خطے میں دیرپا امن کے قیام کی بنیاد کے طور پر اس کی ترقی پر زور دیا۔
دنیا کے آرمینائی رہنما کے پیغام کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ہم آرمینیائی، ثقافتی یادگاروں پر خصوصی توجہ دینے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ