آرمینیائی اسکول ایران میں تعلیم کی ایک اعزازی دستاویز ہیں

تہران، ارنا- تہران میں آرمینیائی اسکولوں کی تاریخ کی نمائش کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آرمینیائی باشندے ایران کی ثقافت اور قوم کے حصہ ہیں اور ان کے اسکول ایک اعزازی دستاویز ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ایران میں مختلف نسلی گروہ آسانی سے اپنی ثقافت اور روایات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "ایرن آبنوسیان" نے آج بروز جمعرات کو آرمینیائی اسکولوں کی تاریخ کی نمائش کے موقع پر ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین ہے کہ ہم ایرانی ہیں اور ہمیں ایرانی ہونے پر فخر ہے۔ بہت سے آرمینیائی اسکول سے فارغ التحصیل افراد بھی ایرانی کمیونٹی کو نمایاں خدمات فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس لیے موجودہ نمائش، ثقافتی اعتبار سے ہمارے لیے قابل قدر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمینیایی اسکولوں کا نظام تعلیم، بالکل ایران کے نظام تعلیم جیسا ہے اور ان اسکولوں میں صرف دو خصوصی زبان اور مذہبی تعلیم کے کورسز پڑھائے جاتے ہیں۔

آبنوسیان نے یاد دلایا کہ آرمینیائی باشندوں کے تہران میں بڑے پیمانے پر آنے سے پہلے تبریز اور اصفہان ایران میں سب سے زیادہ آرمینیائی آبادی والے دو شہر تھے اور اسی وجہ سے اس نمائش میں پیش کی جانے والی کچھ کتابیں تبریز میں شائع ہوئی ہیں۔

تہران میں آرمینیائی اسکولوں کی تاریخ کی نمائش میں مختلف دہائیوں میں شائع ہونے والی تقریباً 400 کتابیں رکھی گئی ہیں۔ نمائش میں اسکول کے یونیفارم اور لباس، سرٹیفکیٹس، دفتری اور تعلیمی آلات جیسے پرنٹنگ پریس اور اسکول کے ڈاک ٹکٹ، بلیک بورڈ اور اس طرح کی دیگر اشیا نمائش میں رکھی گئی ہیں۔

نمائش کے ایک کونے میں تہران کے آرمینیائی باشندوں کییجانب سے مختلف ادوار میں قائم کیے گئے 53 اسکولوں کے نام، پتے اور عمومی معلومات پر مشتمل بورڈز رکھے ہیں، جن میں سب سے پرانا اسکول قزوین گیٹ کے علاقے میں واقع "ہایکازیان اسکول" ہے؛ اس اسکول کا سنگ بنیاد 1870 میں رکھا گیا تھا۔

آبنویسان کے مطابق آج تہران میں آرمینیائی باشندوں کے پاس تقریباً 20 نجی اسکول اور کنڈرگارٹن ہیں۔

واضح رہے کہ آرمینیائی سکولوں کی تاریخ سے متعلق نمائش جمعرات کے روز تہران میں آرچ بشپ، آرمینیائی خلافت کی کونسل اور آرمینیائی سکولوں کے تعلیمی بورڈ کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .