29 دسمبر، 2021، 1:50 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84594920
T T
0 Persons
مقدس دفاع کے دوران آرمینیائی برادری کا کردار لازوال ہے: نائب ایرانی صدر

تہران، ارنا - نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور نے کہا ہے کہ مقدس دفاع  کے دوران آرمینیائی برادری کا کردار لازوال ہے۔

یہ بات سید محمد حسینی نے آج بروز بدھ دفاع مقدس کے دوران کے آرمینی شہداء میں سے ایک شہید وارگن آدامیان کے گھر پر حاضری دیتے ہوئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ملک کی عیسائی برادری نے دفاع مقدس کے دوران وطن اور انقلاب کے دفاع کیلیے بہت سے شہداء  اور قربانیاں دیں اوران کے کردار کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

حسینی نے بتایا کہ بہت سے آرمینیائی ہم وطن اور مذہبی اقلیتوں نے مقدس دفاع کے دوران دوسرے شہریوں کی طرح سرزمین اور وطن کے دفاع کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کا بہت بلند مقام اور مرتبہ ہے اور قوم اور حکام کے پاس مسیحی شہداء اور مذہبی اقلیتیں اور ان کے اہل خانہ ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے دفاع مقدس کے دوران مذہبی اقلیتوں کے اہم کردار پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سربلندی میں شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ہم سب کو شہداء اور ان کے خاندانوں کی خدمت پر فخر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .