پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایران ایکسپو 2025 میں شرکت

اسلام آباد - ارنا – پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی، سوشل ویلفئیر منسٹر اور ڈپٹی منسٹر آف کامرس پر مشتمل ایک وفد نے ایران کی 7ویں ایکسپورٹ پوٹینشل ایگزیبیشن (ایکسپو 2025) میں شرکت کی۔

منگل کو IRNA کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، پنجاب کے سوشل ویلفئیر منسٹر سہیل شوکت بٹ اور ڈپٹی منسٹر آف کامرس ماریہ قاضی نے تہران میں منعقدہ ایران کی 7ویں ایکسپورٹ پوٹینشل ایگزیبیشن (ایکسپو 2025) میں شرکت کی۔

تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اس حوالے سے کہا کہ اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے زاہدان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بوتھ سمیت ایران ایکسپو کے نمائشی بوتھ کا دورہ کیا اور ایرانی حکام بشمول نجی شعبے اور مختلف وفود سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایران ایکسپو 2025 میں شرکت

اس دورے میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاکستانی وفد نے ایران کی صنعتی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایران ایکسپو 2025 میں شرکت

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے بندر عباس میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .