1 مارچ، 2022، 9:31 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84667108
T T
0 Persons
محکمہ خارجہ نے یوکرین میں ایرانی سفارتخانے کی بندش کی تردید کردی

تہران، ارنا- محکمہ خارجہ نے پیر کی شب ایک بیان میں کیف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے کھلے رہنے پر زور دیتے ہوئے سوشل نیٹ ورکس پر پیدا ہونے والے منفی ماحول پر افسوس کا اظہار کیا۔

محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے کیف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی بندش کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سفارت خانہ کیف میں موجودہ حالات میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے عزیز ہم وطنوں کی صورتحال کا تعاقب کر رہا ہے۔

 محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پہلی تہران-وارسا نجی پرواز کے آغاز اور اگلے چند گھنٹوں میں ایرانیوں کی پہلی کھیپ کی تہران واپسی کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جو ہم وطن یوکرین میں مقیم ایرانیوں کی صورتحال جاننا چاہتے ہیں وہ یوکرین کے سفارت خانے اور کرائسز ہیڈ کوارٹر کے نمبرز: 0449029 (63) 00380 اور 61153145 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .