رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے برائے شامی امور "گیر پدرسون" نے آج بروز منگل کو ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر"علی اصغر خاجی" سے ایک ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین تبدیلیوں بالخصوص شامی آئینی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرخاجی نے شام کے موجودہ حالات کے پیش نظر، شام کے میدان میں استحکام اور سازگار سیاسی عمل پر زور دیتے ہوئے، آئینی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے انعقاد اور سیاسی عمل کے فریم ورک کے اندر مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کا خیرمقدم کیا۔
دراین اثنا پدرسون نے شام میں قیام امن اور سکون سمیت شامی سیاسی مذاکرات کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ شام اور شامی حکام سے طے پانے والے معاہدوں کی وضاحتیں پیش کیں۔
اس کے علاوہ دونوں فریقین نے شام میں انسانی مسئلے کے حل بشمول شامی پناہ گزینون کی وطن واپسی کی ضرورت پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ