12 جولائی، 2021، 8:36 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84401857
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون کی سوئڈش نمائندے برائے یمنی امور سے ملاقات

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نے سوئڈن کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور سے ایک ملاقات کے دوران، ان سے یمنی بحران کے خاتمے کے حل نکالنے میں تعاون پر تبالہ خیال کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "علی اصغر خاجی" نے آج بروز پیر کو "پیر سمنہ بی" سے ملاقات اور گفتگو کی؛ تہران میں تعینات سوئڈش سفیر بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے یمن کی تازہ ترین اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ایران اور سویڈن کے مابین یمنی بحران کے حل اور یمن میں انسانی تباہی کو جلد سے جلد ختم کرنے کے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

نیز سویڈش کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور کی تازہ ترین علاقائی مشاورت، اسلامی جمہوریہ ایران کی یمنی عوام کیخلاف محاصرے کو ختم کرنے، جنگ بندی اور امن عمل کو قائم کرنے اور صافر ٹینکر سے تیل کے اخراج کے خطرے کو ختم کرنے کی کوششیں؛ اس ملاقات کے اہم موضوعات تھے۔

واضح رہے کہ خاجی نے مارچ اور مئی مہینوں کے دوران میں بہی سوئڈن کے نمائندے برائے یمنی امور سے ملاقات اور گفتگو کی تھی جن میں یمن میں امن عمل کی تازہ ترین تبدیلیوں کا تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .