28 جون، 2021، 11:23 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84386672
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون کی شامی صدر سے ملاقات

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون "علی اصغر خاجی" اور ان کے ہمرا وفد نے آج بروز پیر کو شامی صدر "بشار اسد" سے ایک ملاقات کے دوران، باہمی اور علاقائی تبدیلیوں پر گفتگو کی۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی اسٹریٹجک تعلقات سمیت تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان میں تعاون کے فروغ پر مشترکہ کمیٹیوں کے کردار کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ اس ملاقات میں علاقائی تبدیلیوں، بعض سیاسی مسائل بالخصوص آستانہ امن عمل کے اجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور شامی عوام کے مفادات کی فراہمی کیلئے مثبت نتائج تک پہنچنے کی سیاسی کوششوں کے تسلسل و نیز بغیر کسی بیرونی مداخلت کے شامی آئین ساز کمیٹی کے تعاقب کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر اسد نے ایران میں کامیاب صدراتی انتخابات کے انعقاد پر قائد اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کی یاد دہانی کرائی یہ کامیابی ان تمام طاقتوں کے لئے ایک نیا دھچکا ہے جو ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

در این اثنا خاجی نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت نے ایرانی عوام کے عزم اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کی تعمیر نو میں حصہ لینے میں دلچسبی رکھتا ہے تا کہ مغرب کیجانب سے شام کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں نائب شامی وزیر خارجہ "بشار الجعفری"، شامی صدر کے خصوصی معاون "بثینیہ شعبان"، نائب شامی وزیر خارجہ "ایمن سوسان"، شامی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر برائے ایشین امور اور دمشق میں تعینات ایرانی سفیر نے حصہ لیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .