19 فروری، 2022، 7:55 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84655786
T T
0 Persons

ایران اور روس کے وفود کی ویانا میں ملاقات

19 فروری، 2022، 7:55 PM
News ID: 84655786
ایران اور روس کے وفود کی ویانا میں ملاقات

تہران، ارنا- ایران اور روس کے مذاکراتی وفود نے ملک کیخلاف پابندیوں کے ویانا مذاکرات کے سلسلے میں آج بروز ہفتے کو ملاقات اور گفتگو کی۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وفود کی باہمی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس سے پہلے بھی اعلی ایرانی مذاکرات کار "علی باقری کنی" نے یورپی یونین کی خارجہ کے ڈپٹی کوارڈینٹر "انریکہ مورا" سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

واضح رہے کہ ویانا مذاکرات حالیہ ہفتوں میں ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جس میں واشنگٹن کو سیاسی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ایران، امریکہ اور یورپی ممالک کی سنجیدگی کو دیکھے تو کسی اچھے معاہدے تک پہنچنا زیادہ دور نہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذاکرات کا آٹھواں دور، جو 27 دسمبر کو ویانا میں شروع ہوا، مذاکرات کے طویل ترین دوروں میں سے ایک ہے، جس میں شرکاء نے ایک معاہدے کے مسودے کے متن کو مکمل کیا اور کچھ متنازعہ امور پر فیصلہ کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .