یہ بات شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے آج بروز ہفتہ میونخ کی سیکورٹی کانفرنس کے 58 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب 'حسین امیر عبداللہیان' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے دونوں فریقوں کے درمیان منفرد تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےاس امید ظاہر کی کہ آئندہ دو دنوں میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے ہمارے صدر کا سرکاری دورہ قطر کامیابی سے منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ افغانستان کے لیے ایران کی انسانی امداد کا حوالہ دیتے ہوئے اس مشکل دور سے نکلنے کیلیے میں اس ملک کے عوام کی مدد کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
فریقین نے علاقائی مسائل اور خلیج فارس کے علاقے میں تبدیلیوں اور ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی قطر کے امیر کی سرکاری دعوت پر آئندہ پیر (21 فروری) کو دوحہ کے دورہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ