18 فروری، 2022، 10:17 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84654621
T T
0 Persons
میونخ کانفرنس ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کو واضح کرنے کا ایک موقع ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کو ایرانی نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کو واضح کرنے کا موقع قرار دیا۔

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے جمعہ کے روز میونیخ پہنچنے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم مغربی ایشیا کے خطے میں جن بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں، اس کے پیش نظر علاقائی مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کا اعلان کر رہے ہیں، اور یقیناً ہم تہران کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے ویانا میں مذاکرات کریں گے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور 4+1 ممالک کے درمیان ویانا میں ہونے والے مذاکرات مستقبل قریب میں ایک اچھے معاہدے کی طرف لے جائیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ پانچویں میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے آج جرمنی روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویانا مذاکرات میں کچھ حل طلب مسائل موجود ہیں، ایرانی وفد ایک اچھے معاہدے کے ہدف تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات کی میز پر تجاویز پیش کر دی ہیں، مغربی فریقین کا رویہ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا مذاکرات آئندہ دنوں یا ہفتوں میں انجام پاتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .