19 فروری، 2022، 2:57 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84655496
T T
0 Persons
امیر عبداللہیان کی جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم معاہدے کے معیار کے ساتھ ساتھ وقت کے عنصر پر بھی اہمیت دیتے ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز ہفتہ سکیورٹی کانفرنس کے 58 ویں اجلاس کے موقع پر جرمنی کی وزیر خارجہ محترمہ خاتون آنالنا بربوک کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ تہران توقع کرتا ہے کہ برلن جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ انخلاء کے بعد ایران کے جائز حقوق اور مفادات کو یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کرے گا اور تہران وقت کے عنصر کے ساتھ معاہدے کے معیار پر بھی غور کر رہا ہے۔

انہوں نے اس ملاقات کے دوران دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر بات چیت کی۔

انہوں نے آنالنا بربوک کو جرمنی کی نئی وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور جرمنی کی قوم کیلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ کمیشن کے انعقاد اور اقتصادی، سائنسی، ثقافتی، تکنیکی اور سیاسی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے تیار ہیں۔

انہوں نے اپنی جرمن ہم منصب کے ساتھ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تہران پہلے دن سے ہی ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران توقع کرتا ہے کہ یورپی اور دیگر فریق احتیاط سے ایران کی سرخ لائنز کو مد نظر رکھیں گے۔

وزیر خارجہ نے جعلی ڈیڈ لائنوں کے نفاذ کے حوالے سے بعض بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدے کے معیار کو وقت کے عنصر کے ساتھ دیکھتا ہے اور اگر آج تہران کے جائز مطالبات پر توجہ دی جائے تو ویانا میں معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

محترمہ خاتون بربوک نے کہا کہ برلن کثیر الجہتی تعلقات کی توسیع کے لیے خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے ویانا میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ایک نازک موڑ پر ہیں اور تمام فریقین کو اس مرحلے کو کم سے کم وقت میں عبور کرنے اور ایک نیا باب کھولنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایرانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے ویانا میں ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل  اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹرس ، بوسنی کے وزیر خارجہ ، قطر کے وزیر خارجہ  اور بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان جمعہ کی صبح میونخ سیکورٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے روانہ ہوئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .