11 فروری، 2022، 8:22 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84647024
T T
0 Persons
ویانا میں اسلامی انقلاب کی فتح کو منانے کی تقریب ایرانی مذاکراتی ٹیم کی شرکت سے منعقد ہوئی

ویانا، ارنا- اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کو منانے کی تقریب جمعرات کی رات کو ویانا میں ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کی مذاکراتی ٹیم کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ویانا میں بھیجے گئے ارنا رپورٹر کے مطابق، اس تقریب جو ویانا میں قائم ایرانی سفارتخانے میں منعقد ہوئی تھی، میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی مذاکرات کار "علی باقری کنی"، ویانا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "عباس باقرپور اردکانی" اور دیگر ایرانی سفارتکاروں نے حصہ لیا تھا۔

نیز قائد اسلامی انقلاب کے نمائندے اور ویانا میں امام علی علیہ السلام کے اسلامی مرکز کے سربراہ علامہ "منتظری" نے اس تنظیم کے متعدد اراکین کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق، اسلامی مرکز آج رات ایک اور تقریب منعقد کرے گا جس میں انقلاب اسلامی اور ایران میں دلچسبی رکھنے والوں کی موجودگی ہوگی۔

واضح رہے کہ "علی باقری کنی" کی سربراہی میں ایرانی مذاکراتی ٹیم پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کے آٹھویں دور کو جاری رکھنے کے لیے گزشتہ منگل سے ویانا میں ہے۔

یہ دور، جو 27 دسمبر کو ویانا میں شروع ہوا، مذاکرات کا سب سے طویل ہے، جس میں شرکاء نے ایک معاہدے کے مسودے کو مکمل کیا اور کچھ متنازعہ امور پر فیصلہ کیا۔

وفود کی اکثریت تسلیم کرتی ہے کہ بعض مسائل کی پیچیدگی کے باوجود بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .