10 فروری، 2022، 7:23 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84646721
T T
0 Persons
آیت اللہ رئیسی کی ایرانی قوم کو یوم 22 بہمن کی تقریبات میں حصہ لینے کی دعوت

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے یوم 22 بہمن سے خراج عقیدت پیش کرنے پر زور دیتے ہوئے ایرانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 22 بہمن مارچ میں حصہ لے کر اسلامی انقلاب کی عظمت کے مظہر کو سب کو دیکھا دیں۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اورکہا کہ یوم 22 بہمن 1400 (1 فروری 2022) کو ہم اس دن کے شہداء اور انقلاب اسلامی کے شہداء کی یاد مناتے ہیں اور 22 بہمن 1957 سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

رئیسی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج ہم 22 بہمن 1400 کو منا رہے ہیں، ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ آج ہمارے حالات کیا ہیں؟ انقلابی محاذ اور ان لوگوں کے محاذ کی خصوصیات کیا ہیں جو اسلامی انقلاب کے خلاف کھڑے ہوئے اور دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں؟ اور ہمیشہ اپنی دشمنی پر اصرار کرتے ہیں؟ اور وہ کہاں ہیں اور ان کی خصوصیات کیا ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ یہ شناخت خاص طور نوجوان نسل کیلئے  ضروری ہے اور قائد اسلامی انقلاب نے بھی سرحدوں کو جاننے پر زور دیا ہے۔ وہ کبھی علم و بصیرت پر زور دیتے ہیں اور اشرافیہ کے لیے فصاحت کے جہاد پر زور دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اشرافیہ کا فرض ہے کہ وہ موجودہ حالات کا اظہار کریں، فصاحت کا جہاد ہم سب کا فرض ہے تا کہ ہمیں بتائیں کہ ہم کس حال میں ہیں۔

رئیسی نے کہا کہ اس دن کو مننا ہوگا اور ان دنوں ہمین جو مسئلہ درپیش ہے وہ  کورونا وبا کا مسئلہ ہے لہذا حفظان صحت کے اصولوں کو اس طرح ملحوظ رکھا جائے کہ لوگوں کی صحت کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے اور انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے لوگ! کورونا کی صورتحال سے متعلق غیر سرخ شہروں میں یوم 22 بہمن مارچ کا انعقاد ہوگا اور سرخ شہروں میں صرف موٹر اور کار مارچ کا انعقاد ہوگا۔

 ایرانی صدر نے کہا کہ انشاء اللہ ریلی نکالی جائے گی ہم امید کرتے ہیں کہ 22 بہمن کی شان و شوکت اس دن کی سچائی کے طور پر سب کے سامنے ہوگی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .