10 فروری، 2022، 6:42 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84646681
T T
0 Persons
کروشین صدر کی اپنے ایرانی ہم منصب کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد

بلغراد، ارنا- کروشیا کے صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام میں ایک تحریری پیغام میں ان کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

رپورٹ کے مطابق، "زوران میلانوویچ" نے آیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" کے نام میں ایک پیغام میں ایرانی قوم کیلئے کامیابی اور ترقی کی دعا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ پر زوردیا۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ انقلاب کی فتح کی سالگرہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن کے موقع پر اپنے اور کروشین عوام کیجانب سے ایرانی قوم کی کامیابی کی خواہش کرتے ہوئے ان کی مزید ترقی کی دعا کروں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  یہ سال دونوں ممالک کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 30ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ان کو یقین ہے کہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اس مشکل دور میں جس میں ہم سب کوورنا کی بیماری اور اس کے اثرات سے لڑ رہے ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .