9 فروری، 2022، 4:52 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84645405
T T
0 Persons
ایرانی قوم انقلاب کے اصولوں کے دفاع کیلئے ثابت قدم اور پرعزم ہے: پاکستانی اخبار کے ایڈیٹر

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی اخبار "نوائے وقت" کے ایڈیٹر نے ایرانی معاشرے میں انتشار پھیلانے اور ملک کی ترقی میں خلل ڈالنے کے مغربی ہتھکنڈوں کی ناکامی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی فتح سامراجی قوتوں سے لڑنے میں ایک قوم کے فخر کی واضح مثال ہے اور آج ایرانی عوام انقلاب کے اصولوں کے دفاع کیلئے ثابت قدم اور پرعزم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "جاوید صدیق" نے بدھ کے روز اسلام آباد میں تعینات ارنا نمائندے سے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود اسلامی انقلاب آج بھی مضبوط ہے اور ایرانی معاشرے اور خطے پر اس کا زبردست اور گہرا اثر ہے۔

پاکستانی سنئیر صحافی نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب پچھلی صدی کا ایک تاریخی واقعہ تھا اور درحقیقت ایران اور خطے کے واقعات پر اس کا بڑا اثر تھا اور اسلامی انقلاب نے ایران کے آس پاس کے ممالک میں بہت سی پیشرفت کو تیز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب نے دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ جب کوئی قوم سامراجیت، غیر ملکی ڈکٹیشن، غیر ملکی منصوبوں اور پروپیگنڈے کے خلاف ڈٹ جانے کا عزم کر لے تو روئے زمین کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایرانی عوام نے ایران اور خطے کے دیگر حصوں میں امریکی اثر و رسوخ اور ان کی لالچ کا مقابلہ کرکے تاریخ کا دھارا بدل دیا؛ درحقیقت یہ ایک عظیم انقلاب تھا جس نے کئی ممالک میں دوسری انقلابی تحریکیں جنم لیں۔

جاوید صدیق نے کہا کہ اسلامی انقلاب کیساتھ ایران اندر سے بدل گیا اور ایرانی قوم نے مغربی جدیدیت اور مغربی ثقافت کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کے اصول اور مقاصد آج محفوظ ہیں اور ایرانی عوام اس کے مقاصد کے دفاع کے لیے بہت پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے عالم اسلام کے دفاع، صف بندی مخالف سازشوں کیخلاف جنگ اور مسلمانوں بالخصوص فلسطینی عوام کی قانونی حیثیت کے دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایران اور خطے کے دیگر ممالک میں صیہونی حکومت کے تسلط کے خلاف مزاحمت کی راہ ہموار کی اور اقوام عالم نے ایران کے ساتھ مل کر فلسطین کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کی۔

اردو زبان کے اخبار نوائے وقت کے ایڈیٹر نے اس بات کی یاد دہانی کرائی  کہ ایران نے گزشتہ سالوں سے امام خمینی کے حکم سے فلسطینی ارمان کی حمایت کر رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ مظلوم اقوام کے ساتھ ہم آہنگی رکھتا ہے کیونکہ امام مرحوم نے فرقہ واریت کی مخالفت کرتے ہوئے اتحاد قوتوں کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) ایک اسلامی امت کے لیے کھڑے ہوئے اور ایران کی قیادت سنبھالنے کے بعد امت اسلامیہ کو متحد کرنے کی کوشش کی اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کی امت کے اتحاد کا نعرہ آج بھی قائم ہے اور عالم اسلام کے کروڑوں لوگ اس مقصد کو حاصل کر رہے ہیں۔

جاوید صدیق نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انقلاب کے اصولوں اور اس کے نظریات پر عمل پیرا ہے۔اسی وجہ سے خطے میں اس کا اثر و رسوخ مزید گہرا اور وسعت اختیار کر گیا ہے۔ اگرچہ انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد ایران کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے دباؤ؛ لیکن ایرانی قوم کو انقلاب کی راہ اور امام خمینی کی ہدایات سے ہٹانے کی یہ کوششیں ناکام ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کے ایرانی معاشرے میں انتشار پیدا کرنے یا انقلاب اسلامی کے فروغ میں خلل ڈالنے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں اور تمام تر سازشوں کے باوجود اسلامی انقلاب آج بھی طاقتور ہے اور ایرانی معاشرے پر اس کا زبردست اور گہرا اثر ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .