ان خیالات کا اظہار "محمد عبداللہ گل" نے منگل کے روز اسلام آباد میں تعینات ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام کو عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرے کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں قائم اسلامی انقلاب؛ صرف ایک قوم تک محدود نہیں تھا بلکہ یہ پورے دنیائے اسلام کیلئے تھا لہذا؛ آج اسلامی انقلاب کے پیغام کو حقیقی معنوں میں جاننے کی ضرورت ہے۔
پاکستانی مفکر نے مزید کہا کہ ایران میں انقلاب نے عالم اسلام کو تقویت دی۔ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے دشمنان اسلام، اس کی امیج کو خراب کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن وہ اسلامی جمہوریہ کیخلاف اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور اسلامی انقلاب مسلسل ترقی کررہا ہے۔
پاکستانی فوج کی انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروس کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے نہ صرف مسلمانوں کو اسلامی اقدار کے قریب لایا بلکہ مغرب کیخلاف ایرانی قوم کی مزاحمت کو بھی تقویت دی اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ ایرانی بہادر قوم، مغربی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔
انہوں نے ایران کیخلاف امریکی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں جابر طاقتوں کے سامنے ایران کیجانب سے سفارتی رویہ اپنانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنی عزت اور وقار کے تحفظ کی راہ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور آج تک غیر منصفانہ پابندیوں کو برداشت کیا ہے۔
عبداللہ گل نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں نے مغرب کے کمزور نظام انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے اور اسے صرف آزاد اور آزادی پسند قوموں کی ترقی کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے جب کہ ایران اور اسلامی انقلاب کا مستقبل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں میں انتشار پیدا کرکے فرقہ وارانہ مسائل کو ہوا دے کر عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قرآن کریم کے پیغام کے منافی ہیں، لیکن عالم اسلام بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم کو ان اختلافات سے دور رہتے ہوئے مشترکہ دشمنوں کو ان سے لڑنے اور ہمارے درمیان اتحاد کا پیغام دینا ہوگا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ