اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے اعلامیہ کا متن درج ذیل ہے؛
بسم االلہ الرحمن الرحیم
بہمن ان عاشقوں کی محبت کا مہینہ ہے جنہوں نے انقلاب اسلامی کے عظیم معمار امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے کلام اور پیغام سے محبت کرتے ہوئے اپنے آپ کو خون اور آگ کی صف میں جھونک دیا اور اور انہوں نے اس ملک میں ہر جگہ "تکبیر و شہادت کے پھول" کو معنی بخشا۔
انقلاب اسلامی کی شاندار فتح کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر، پہلے سے کہیں زیادہ، "قومی جشن 1400" کے مرکزی نعرے کیساتھ، انقلاب اسلامی کا سورج چمکا اور ایک تحریک کی شان چمکی جس کی بنیاد پیغمبرانہ تعلیمات اور عوامی انقلاب پر مبنی تھی؛ 22 بہمن کو پگاہ روشن میں ایک آزاد قوم کی فتح کی خوبصورت غزل سنائی گئی۔
یوم 22 بہمن کی تقریبات ملک بھر کے 1500 سے زیادہ شہروں اور 30,000 سے زیادہ دیہاتوں میں ایک ساتھ صبح 9:30 بجے (جمعہ، 22 بہمن) تمام ہدایات اور صحت سے متعلق تجاویز کی تعمیل میں منعقد کی جائیں گی۔
یہ تقریب کورونا وائرس کی سرخ حالت شہروں میں موٹر اور کار مارچ کے طورپر اور دیگر شہروں میں اعلان کردہ راستوں سے ایران کے بصیرت اور انقلابی عوام کی پرجوش موجودگی کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔
آزادی اسکوائر میں یوم 22 بہمن کی تقریب صبح 11بجے خصوصی پروگراموں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ڈاکٹر رئیسی تہران کے امام خمینی مسجد میں 11:30 بجے میں خطاب کریں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ