23 جنوری، 2022، 1:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84623681
T T
0 Persons
گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک ایرانی خاتون کی پہلی فتح

تہران، ارنا - ایرانی خاتون نے آسٹریلیا میں منعقدہ گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں میزبان حریف کو مقتدارنہ انداز میں ہرا کر فتح حاصل کی۔

خاتون ایرانی کھیلاڑی "مشکات الزہرا صفی" نے اتوار کے روز آ‎سٹریلیا میں منعقد ہونے والے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2- 0 گولوں کے ساتھ اپنی میزبان حریف کو پیچھے چھوڑ دیا۔

صفی نے کھیل کے پہلے سیٹ میں آسٹریلیا کی حریف "انجا نایار" کو 4-6 کے نتیجے کے ساتھ شکست دی اور یہ میچ دوسرے سیٹ میں 3-6 سے ایران کی کامیابی کے ساتھ ختم ہوا۔

نئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم مقابلوں کا آغاز 19 جنوری کو آسٹریلیا میں ٹینس کی سب سے بہترین  کھلاڑیوں کی موجودگی سے ہوا، مشکات الزہرا صفی اس میچ کی کامیابی کے بعد بیلجیئم یا قازقستان کی کھیلاڑیوں کے ساتھ کھیلے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .