24 نومبر، 2019، 6:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83567467
T T
0 Persons
ایرانی خاتون نے عالمی ٹینس مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون کھیلاڑی "مشکات الزہرا صفی" نے کینیا میں منعقدہ عالمی انڈر 18 ٹینس مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں میں شریک ایرانی خاتون کھیلاڑی نے فائنل مرحلے میں برونڈی حریف کیخلاف کھیلے جانے میچ کو 3-6 اور 2-6 نتیجوں کیساتھ شکست دے د یا۔

 اس کے علاوہ ان مقابلوں کے ٹیمی حصے میں ایران سے مشکات الزہرا صفی اور ان کی میسیڈونیا سے تعلق رکھنے والی ساتھی نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی یوتھ ٹینس مقابلوں کا ایک ہفتے کیلئے کینیا کے شہر نیروبی میں انعقاد کیا گیا۔

 ان مقابلوں میں ایران، کینیا، برونڈی، چینی تائپے، کروشیا، آئرلینڈ، مصر، نیدرلینڈز، ہندوستان، برطانیہ، آسٹریا، روس، امریکہ اور نیوزی لینڈ کے ٹینس کھلاڑیوں نےحصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .