22 اپریل، 2021، 8:23 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84305623
T T
0 Persons
سالانہ 500 ہزار پاکستانی امام رضا (ع) کے روضے مطہر کی زیارت کرتے ہیں

مشہد، ارنا- امام رضا (ع) کے منتظیمن ادارے کے سربراہ نے کہا ہے سالانہ 500 ہزار پاکستانی شہری امام رضا (ع) کے روضے مطہر کی زیارت کرتے ہیں اور ہم ان کی میزبانی کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارعلامہ "احمد مروی" نے آج بروز جمعرات کو مشہد میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ" شاہ محمود قریشی" سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے حالیہ سالوں کے دوران، پاکستانی حکومت کیجانب سے پاکستانی زائرین کی سلامتی کی فراہمی پر اٹھائے گئے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔

مروی نے کہا کہ امام رضا کے روضے مقدس میں اردو بولنے والے زائرین کے استعمال کے لئے خصوصی زیارت گاہیں فراہم کی گئی ہیں اور میر جاوہ سرحد پر بھی پاکستانی زائرین کی مناسب پذایرائی کیلئے ایک بہت اچھا مقام بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ قریشی کا حالیہ دورہ ایران، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا پیش خیمہ بن جائے گا۔

مروی نے کہا کہ ہم پاکستان کے وقار اور آزادی کو اپنا وقار اور آزادی سمجھتے ہیں اور ہم ہمیشہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

 انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان 920 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی سرحدوں اور بے پناہ مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں قوموں کے درمیان  تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

مروی نے مغرب اور سامراجیوں کیجانب سے اسلاموفوبیا کے فروغ کی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے شرانگیز اقدامات سے نمٹنے کیلئے ایران اور پاکستان درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے اسلامی سرزمینوں پر ناجائز قبضہ کرلیا ہے اوراگر ہٹلر نے یہودیوں کو مار ڈالا ہے اور اگر ہولوکاسٹ سچ ہے تو کیوں مسلمان اس جرم کی قیمت ادا کریں؟

 مروی نے کہا کہ صیہونی ریاست نے اسلام کیخلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور دنیا میں اسلامو فوبیا کے فروغ کے علاوہ، اپنے شوم  منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے عملی میدان میں بھی داعش کو تشکیل دیا ہے۔

دراین اثنا پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورے ایران میں صدر روحانی، اسپیکر اور وزیر خارجہ سے اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں انتہائی تعمیری قرار دے دیا۔

قریشی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق قائد اسلامی انقلاب اور دیگر ایرانی عہدیداروں کے تعمیری موقف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے پاکستانی زائرین کی اچھی میزبانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ اسلامی ممالک، یکجہتی اور اتحاد سے ایک بہتر دنیا بن سکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .