20 اپریل، 2021، 7:45 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84303393
T T
0 Persons

پاکستانی وزیر خارجہ دورہ ایران پہنچ گئے

20 اپریل، 2021، 7:45 PM
News ID: 84303393
پاکستانی وزیر خارجہ دورہ ایران پہنچ گئے

تہران، ارنا۔ پاکستانی وزیر خارجہ، اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کرنے کے مقصد سے کچھ لمحات پہلے دورہ تہران پہنچ گئے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل "سید رسول موسوی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ "شاہ محمود قریشی" آج بروز منگل کو دورہ تہران پہنچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ، ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی"، اسپیکر "محمد باقر قالیباف"‌ اور وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" سے ملاقاتیں کریں گے۔

موسوی نے کہا کہ کل بروز بدھ کو پاک۔ ایران تیسری باضابطہ سرحد "پیشین۔مند" کا افتتاح ہوگا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی جو دورہ ایران سے پہلے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، نے منگل کے روز ابوظبی ائیر پورٹ کو چھوڑنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نہ صرف پاکستان کا دوست اور برادر ملک ہے؛ بلکہ ہرحال میں اسلام آباد کی حمایت کرتا ہے اور ہم ایران کے موقف اور حمایتوں کے شکر گزار ہیں۔

قریشی نے عمران خان کے وزارت عظمی کے عہدہ سنبھالنے سے اب تک ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر "محمد جواد ظریف "کے چار سرکاری دورے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلی ایرانی حکام سے علاقے کی تازہ ترین تبدیلیوں، افغان امن عمل، باہمی تعلقات بالخصوص تجارتی اور سرحدی تعاون کے فروغ پر گفتگو کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران بھی پاکستان کی طرح، افغان امن عمل  میں علاقے کے اہم کردار ادا کرنے والوں میں سے ایک ہے اور  افغان امن عمل میں پاک۔ ایران تعاون  انتہائی اہم ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .